تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : سوئی گیس کی بندش کے باعث ہوٹلوں کے وارے نیارے ہوگئے

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )سوئی گیس کی بندش کے باعث ہوٹلوں کے وارے نیارے ہوگئے‘ شہری لمبی قطاروں میں ناشتے اورکھانے مہنگے داموں خریدنے لگے‘ سوئی گیس حکام نے شہریوں کی فون کال اٹنڈکرنابندکردیا۔تفصیلات کے مطابق موسم گرمامیں بجلی اورسرمامیں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے روزمرہ کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے‘ بیس گھنٹوں سے سوئی گیس کی جاری بندش نے شہریوں کوشدیدپریشانی میں مبتلاکررکھاہے‘ چھٹی کے روزگیس کی بندش کے باعث شہری ہوٹلوں اوردکانوں کے باہرلمبی قطاریں بناکرصبح کے ناشتے اوردوپہروشام کے کھانے مہنگے داموں خریدتے رہے‘ گیس کی بندش کافائدہ اٹھاکرہوٹل مالکان ودکانداروں نے بھی لوٹ سیل میلے لگادئیے اورشہریوں کوانتظامیہ لٹتی دیکھتی رہی جوعوام دوست اقدامات کے نعرے لگانے والی حکومت اوراس کے اداروں کی خاموشی پرسوالیہ نشان ہے ‘ شہریوں نے بتایاکہ سوئی گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ سوئی گیس حکام نے فون کالزاٹنڈکرنابھی بندکردی ہیں جس کی وجہ سے علم نہ ہوپارہاہے کہ گیس کب آئے گی‘ شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پولیس پر اندھادھند فائرنگ ‘ انسپکٹر موقع پر شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker