تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:انسداد دہشتگردی کورٹ نے جنسی سکینڈل کے گرفتارملزم یوسف کی جسمانی ریمانڈ میں 21فروری تک توسیع، پرائیویٹ اکیڈمی سیل

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)انسداد دہشتگردی کورٹ نے جنسی سکینڈل کے گرفتارملزم یوسف کی جسمانی ریمانڈ میں 21فروری تک تو سیع، پرائیویٹ اکیڈمی سیل۔ سپیشل جج انسداد دہشتگردی کورٹ ساہیوال نے جنسی سکینڈل کے گرفتار ملزم یوسف کا مزید دو یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پو لیس کے سپرد کر دیا اور عدالت نے پو لیس کو حکم دیا کہ ملزم کو دو بارہ 21فروری کو عدالت پیش کیا جا ئے ملزم کے خلاف پو لیس حجرہ شاہ مقیم نے 13فروری کو نجی سکول چک جھروک کلاں میں کمسن بچوں سے آبرو ریزی کا ارتکاب کر کے جنسی سکینڈل کی ویڈیو فلمیں بنا کر فروخت کر نے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور پو لیس نے ایک بچے کے باپ شفیق احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button