شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ساہیوال: وزیراعلیٰ تقریری مقابلہ میں ناانصافی،طالبات کا والدین کے ہمراہ شدید احتجاج

ساہیوال: وزیراعلیٰ تقریری مقابلہ میں ناانصافی،طالبات کا والدین کے ہمراہ شدید احتجاج

ساہیوال( بیو رو رپورٹ)وزیراعلیٰ تقریری مقابلہ میں ناانصافی،طالبات کا والدین کے ہمراہ شدید احتجاج،وزیراعلیٰ پنجاب سے نتیجہ کالعدم دیکردوبارہ مقابلہ کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں وزیراعلیٰ پنجاب تقریری مقابلہ میں ججز کی طرف سے من پسند افراد کو نوازنے پر تھرڈ ایئرکی طالبہ عائشہ اشفاق اورصباء اکرم نے اپنے والدین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر پنجاب تقریری مقابلہ میں ان کے ساتھ ججز نے ناانصافی کی ہے تقریر کے دوران چار،پانچ باربولنی والی طالبہ کوججز نے سفارش پرفرسٹ پوزیشن دی ہے،اسی بابت ڈائریکٹر کالجز کو شکایت کی گئی توانہوں نے موقف سننے کے باوجود ججز کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی ہے اورمحض تسلیاں دیکر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کررہے ہیں،متاثرہ طالبات اوران کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ نتیجہ کو کالعدم قراردیاجائے،ایمانداراوراہل ججز جو اپنے پیشہ میں مہارت رکھتے ہوں اوراچھی شہرت کے حامل ہوں ان کی نگرانی میں دوبارہ مقابلہ کروایاجائے تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: ای سی ایل میں شامل افراد کی فہرست جاری