تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے وفد کی ڈی سی او سے ملاقات

ساہیوال( بیورو رپورٹ /متین صمدانی سے )برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے وفد کی ڈی سی او سے ملاقات ملاقات میں ضلعی حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متین صمدانی سے ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفسر آصف اقبال چودھری نے اپنے دفتر میں برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے وفد سے ملاقات کیملاقات میں ضلعی حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور فرسٹ سیکرٹری ھو نور فلانگن کر رہے تھے جبکہ صوبائی نمانئندے بن فرنچ، سیکنڈ سیکرٹری اجیتا ہتھالیا، ایجوکیشن ایڈوائزر جاوید احمد ملک، سیکٹر ہیڈ سہیل ٹیپو اور ڈی او سی احمد خاور شہزاد بھی اس موقعے پر موجود تھے وفد کو بتایا گیا کہ ضلع کے تمام گرلز سکولوں میں ٹوائلٹس کی فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے جبکہ ضلع پولیو فری اور ڈینگی فری بھی قرار دیا جا چکا ہے ڈی سی او نے وفد کو پی ایچ اے کی کارکردگی کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی ساہیوال شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جن میں تمام پارکوں کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے وفد کے سربراہ ھونور فلانگن نے ضلعی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گاسروس ڈیلیوری کی بہتری میں جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی ضرورت کو اہم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری زمینوں اور املاک پر ناجائز قابضین کی نشاندہی ممکن ہوئی جبکہ پی ایچ اے نے غیر قانونی بل بورڈز کی نشاندہی کر کے لاکھوں روپے کے واجبات وصول کیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!