تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:محکمہ سوشل ویلفئیر و بیت المال میں تعینات نابینا افراد چارماہ کی تنخواہوں سے محروم

ساہیوال (بیورو چیف/ متین صمدانی سے )محکمہ سوشل ویلفئیر و بیت المال میں تعینات نابینا افراد چارماہ کی تنخواہوں سے محروم متاثرین ڈی سی او آصف اقبال انصاف مانگنے پہنچ گئے ڈاکٹر محمد متین صمدانی سیمحکمہ سوشل ویلفئیر و بیت المال میں تعینات نابینا افراد چارماہ کی تنخواہوں سے محروم متاثرین ڈی سی او آصف اقبال انصاف مانگنے پہنچسوشل ویلفیئر کے ملازمین محمد عدیل،غلام فرید، غلام صغراں اور حافظہ رضیہ سلطانہ گزشتہ ایک سال سے بطور نائب قاصد ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں محمد عدیل،غلام صغراں اور حافظہ رضیہ سلطانہ محکمہ سوشل ویلفیئر چیچہ وطنی میں جبکہ غلام فرید سوشل ویلفیئر ساہیوال دفتر میں تعینات ہے مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ گھر کے اخراجات ادھار پر چلارہے تھے لیکن اب دکانداروں نے انہیں ادھار دینا بھی بند کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں وہ متعدد بار حکام سے رابطہ کرچکے ہیں کہ انہیں تنخواہیں ادا کردی جائے لیکن حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ان کی تنخواہ ادا نہیں کی جارہی کم از کم تنخواہ بڑھ کر 14 ہزار ہو چکی ہے لیکن انہیں سابقہ تنخواہوں کی 12 ہزار روپے ماہوار کے حساب سے ہی ادائیگی کی گئی تھی جبکہ پہلے اڑھائی ماہ کی تنخواہ نو ہزار روپے کے حساب سے دی گئینہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں تنخواہیں نئے نوٹیفکیشن کے حساب سے ادا کی جائے ان کا کہنا تھا کہ وہ حالات سے تنگ آکر ڈی سی او آصف اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انہیں انصاف مہیا کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  سی این جی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker