تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال :کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرہواں اجلاس کمشنر ہاؤس ساہیوال میں منعقد ہوا

ساہیوال (بیورو رپورٹ / متین صمدانی سے) کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرہواں اجلاس صدارت کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ س کمشنر ہاؤس ساہیوال میں منعقد ہواجلاس میں ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور پرنسپل کیڈٹ کالج محمد شمیم اختر نے شرکت کی تفصیلات کے مطابقکیڈٹ کالج اوکاڑہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرہواں اجلاس کمشنر ہاؤس ساہیوال میں ہوااجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کیاجلاس میں ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور پرنسپل کیڈٹ کالج محمد شمیم اختر نے شرکت کیکمشنر نے کہا کہ ادارہ کو حسن ابدال کی طرز پر ایک مثالی ادارہ بنایا جائے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس ملک و قوم کی خدمت کر سکیں اجلاس میں کیڈٹ کالج کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آمدنی و اخراجات کو شفاف اور حکومتی مالیاتی قوانین کے مطابق مرتب کرنے کے لیے باقاعدہ آڈٹ کی ہدایت دی گئیبابر حیات تارر نے ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کے اجرا اور مسجد کی تعمیر کے جاری منصوبے کے لیے بارہ لاکھ روپے کی منظوری دیکمشنر نے ماضی میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker