تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، دوران احتجاج 8 افراد زخمی

ساہیوال (نمائندہ خصوصی)  ساہیوال میں 22 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد بازار بند کروا دیے گئے، دکانداروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران ساہیوال کا حجائی روڈ، عارف والا، پاکپتن روڈ، ساگ بازار بند کروا دیا، صدر بازار میں مظاہرین اور دکانداروں کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے دکانوں کے شیشے، شٹر اور شوکیس توڑ دئیے، فرید پارک کے قریب مظاہرین پر کار سوار 3افراد نے فائرنگ کر دی،مشتعل افراد نے کار تباہ کر دی اور کار سوار کے سر پھاڑ دیئے۔ چیچہ وطنی میں مظاہرین نے واپڈا کے دفاتر پر حملہ کر دیا، ریکارڈ جلادیا اور کھڑی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی، مشتعل افراد نے تھانہ چیچہ وطنی پر پتھراوٴ کر کے آگ لگا دی۔ مظاہرین کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ریلی کا انعقاد، مقررین کا شہداء صحافت کو زبر دست خراج عقیدت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker