پاکستانتازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان آرمی کی طرف سے کرسمس کے موقع پرایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی

ساہیوال (بیورورپورٹ ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان آرمی کی طرف سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے گاسپل مشن چرچ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کرسمس کیک کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کے مستحق افراد میں پاکستان آرمی کی طرف سے اشیائے خورونوش پر مشتمل راشن پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں پاکستان آرمی کی نمائندگی میجر خلیل نے کی جبکہ بشپ آف ساہیوال ابراہم عظیم ڈینیل‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رضوان نذیر اور مسیحی رہنما دلبر جانی کے علاوہ مسیحی رہنماؤں ‘پادریوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔ اے ڈی سی رضوان نذیر اورمیجر خلیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک خداد اد پر اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کا کیونکہ اس ملک کی بنیادوں میں اقلیتی برادری کا خون بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کی سلامتی کیلئے عظیم الشان قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تقریب میں مستحق اور غریب خاندانوں میں راشن کے 50 پیکٹ تقسیم کیے گئے جن میں آٹا ‘چینی اور دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردنوش شامل تھیں ۔ تقریب میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا اور مختلف دعائیہ گانے بھی گائے گئے۔بشپ آف ساہیوال ابراہم عظیم ڈینیل نے ایثار کے اس جذبے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی‘دہشتگردی کے خاتمے اور پاکستان آرمی کی ہر شعبے میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پولیس کا نجی گیسٹ ہاؤسز پر چھاپہ، منیجر گرفتار، جوڑے رشوت دے کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker