تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: سال 2016قتل کی وارداتوں میں صحافی سمیت 100سے زائدافراد قتل کر دئیے گئے

ساہیوال(بیورورپورٹ) سال 2016قتل کی وارداتوں میں صحافی سمیت 100سے زائدافراد قتل کر دئیے گئے۔پولیس مقابلوں میں 16ڈ اکو مارے گئے ۔ضلع ساہیوال میں سال 2016کے دوران قتل کی وارداتوں میں 100سے زائد افراد کو قتل کر دیا گیا ساہیوال کے صحافی خالد محمود بٹ بھی قتل ہو ئے جبکہ 2015سال میں 116قتل کی وارداتوں میں 126افراد قتل ہو ئے اور 8افراد ڈکیتی کی وقارداتوں کے دو ران قتل کر دئیے گئے تھے اقدام قتل کی 106وارداتیں ہو ئی جبکہ پچھلے سال 2015میں 33پولیس مقابلے ہو ئے جن میں 39ڈا کو مارے گئے تھے ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے 60جان لیوا حادثات ہو ئے جن میں 82افراد مارے گئے اور 361افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں جبکہ پچھلے سال 2015میں 15حادثات کم ہو ئے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!