تازہ ترینعلاقائی

محکمہ تعلیم ساہیوال میں سیکورٹی کے نام پربندوقوں کی خریداورفرضی بلوں کے زریعے لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا انکشاف

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) محکمہ تعلیم ساہیوال میں سیکورٹی کے نام پربندوقوں کی خریداورفرضی بلوں کے زریعے لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا انکشاف ،کمشنر ساہیوال نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق بتایاگیا تھاکہ ضلع ساہیوال کے 1200سے زائد سکولوں میں سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ فراہم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے ای ڈی اونے ملی بھگت سے ایک فرم کو نوازنے کیلئے مہنگے داموں اسلحہ خرید کیا تھا بازار میں معمولی قیمت پر دستیاب بندوقیں ایک لاکھ روپے سے زائد میں خرید ی گئی تھیں معاملہ علم میں آنے کے بعد کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ نے نوٹس لیتے ہو ئے خورد برد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں انکا کہنا تھا کہ انکوائری کے بعد ثابت ہو نے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی اور کسی بھی افسر یا اہلکار کو بخشا نہ جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : آئین کا مذاق اُڑانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی . مرزا ذوالفقارعلی ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker