تازہ ترینعلاقائی

کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ساہیوال کے زیر انتظام اوکاڑا کی مال منڈی اس ماہ کی 26تاریخ سے کام شروع کر دے گی

ساہیوال (بیورورپورٹ )کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ساہیوال کے زیر انتظام اوکاڑا کی مال منڈی اس ماہ کی 26تاریخ سے کام شروع کر دے گی ۔اس بات کا فیصلہ آج مذکورہ کمپنی کے 10ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن و چیئر مین بورڈ بابر حیات تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کمپنی اپنی قلیل مدت کی کارکردگی کے دوران منافع بخش بنیادو ں پر کام کر رہی ہے اور علاقے کے زمیندار اور بیوپاری اس کمپنی کے زیر اہتمام مال منڈیوں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اس کمپنی کے ممبرز ایم پی اے محمد ارشد ملک اور ایم پی اے میاں محمد منیر نے مجموعی طور پر کمپنی کی کارکردگی کو سراہا ،دیگر اراکین جن میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی اور ڈی سی اوکاڑا عرفان احمد نے مختلف فنی پہلوؤں پر بات چیت کی جبکہ ایم ڈی احمد علی نے کمپنی کی آمدنی و اخراجات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔ایم پی اے ارشد ملک کی تحریک پر اگلے چند روز میں ساہیوال میں مال منڈی کے قابل عمل ہونے کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاضی خالد نذیر اور شیخ محمد اعجاز نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : واپڈا کے سٹورکیپر کی ہائی کورٹ سے ضمانت خارج، ایف آئی نے گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker