تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال میں14سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،3ملزم گرفتار

ساہیوال(نامہ نگار) ساہیوال میں بھٹہ مزدورکی 14سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،،لڑکی کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔پولیس کے مطابق ساہی وال کے نواحی گاوٴں96 سکس آر میں بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی رفع حاجت کیلئے کھیت میں گئی تو علاقے کے ایک شخص نے اسے زبردستی دبوچ لیا اور چار ساتھیوں سمیت اسے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانا بناڈالا،بعدازاں درندہ صفت ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے لڑکی کے گلے میں کپڑا ڈال کر اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے،دن بھر لڑکی واپس گھر نہ آئی تو ورثاء نے اس کی تلاش شروع کردی اور شام کو لڑکی کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی سے ذیادتی کی تصدیق کی گئی ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزموں شہباز ،حمید اور چھیدو کو گرفتار کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  مدینہ منورہ:عدلیہ کےہرفیصلےپرپیپلزپارٹی نے ہٹ دھرمی کی،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker