تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : خوردو نوش کی اشیاء بنانے والی 5بیکریاں اور گو دام سیل ،2 افراد گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ) خورد و نوش کی اشیاء بنانے والی 5بیکریاں اور گو دام سیل ،2گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ساہیوال کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو کی قیادت میں چھاپے مار کرخورد و نوش کی اشیاء بنانے والی 5بیکریاں سیل کر دی اور بیکری مالکان ثاقب ریاض اور محمد ارشاد کو گرفتار کر لیا جبکہ 3بیکریوں کے مالکان محمد اعجاز ،ارشاد خاں اور محمد عارف فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے بتا یا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ساہیوال کو اطلاع ملی کہ چک 6/94آر ،چک 6/86آر ،ماڈل ٹاؤن اور آبپارہ مار کیٹ کی 5بیکریوں پر انتہائی ناقص اشیاء خوردو نوش تیار کر کے فروخت کی جا رہی ہے اور ان بیکریوں پر صفائی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مار کر ان 5بیکریوں کے گودام ناقص صفائی اور گندگی کے سبب بند کر دیے اور بیکریوں اور گو داموں کو سیل کر دیا پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے فوڈ اتھارٹی ساہیوال کی رپورٹ پر مقدمات درج کر لئے ہیں اور دو بیکری مالکان کو گرفتار کر لیا جبکہ 3فرار ہو گئے پولیس کی ٹیمیں فرار ہو نے والے بیکری مالکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker