تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ،شہری بیماریوں میں مبتلا رہنے لگے

ساہیوال( بیورورپورٹ) لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ،شہری بیماریوں میں مبتلا رہنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں پانی ملے اور لا غر جانوروں کے گوشت پر خود ساختہ مہریں لگا کر فروخت کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گوشت استعمال کر نے والے شہری مختلف قسم کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہو کر اسپتال کا رخ کر رہے ہیں قصابوں کی دو کانوں پر ناقص صفائی ستھرائی ے انتظامات میں کھلے عام پڑے ہو ئے گوشت کو نہ ڈھانپنے کی وجہ سے گردو غبار اور مکھیاں بیٹھنے سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جا نوروں کے لئے بنائے گئے سلاٹر ہا ؤس میں زیادہ جانوروں کو ذبح ہی نہیں کیا تا بلکہ ٹھیکیدارسے ملی بھگت کر کے قصاب حضرات اپنے بنائے گئے خود ساختہ سلاٹر ہا ؤسز میں ذبح کر کے جعلی مہریں لگا لیتے ہیں شہری حلقوں نے ڈی سی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button