تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:غلہ منڈی پو لیس کا چھاپہ، 9جو رایے زیرحراست، 4 پر مقدمہ درج، 5 چھوڑ دئیے گئے

ساہیوال( بیورورپورٹ)غلہ منڈی پو لیس کا چھاپہ ،9جو رایے زیر حراست ،4پر مقدمہ درج ،5چھوڑ دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی پو لیس کے اے ایس آئی عامر فاروق گجر ،کانسٹیبلان خالد پہلوان ،ریاض چدھڑ و دیگر نے سرکی بازار میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جواء کھیلتے ہو ئے نجیب ،اکرم ،سرور اور عبدالرؤف وغیرہ 9جواریوں کو حراست میں لے کر دا ؤ پر لگی ہو ئی بھاری نقدی رقم برآمد کر لی جن میں سے 5جواریوں کو ملی بھگت کر کے چھوڑ دیا جبکہ 4جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا استغاثہ دینے والے ایس آئی محمد اسلم کا کہنا تھا کہ میں چھاپہ کے دو ران مو جود نہ تھا اس لئے جواریوں کو چھوڑنے کا مجھے علم نہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر 18 ارب روپے خرچہ آئے گا،الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker