پاکستانتازہ ترین

ساہیوال : دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پولیس پر اندھادھند فائرنگ ‘ انسپکٹر موقع پر شہید

ساہیوال (بیورو رپورٹ)دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پولیس پر اندھادھند فائرنگ ‘ انسپکٹر موقع پر شہید‘ رینج آفیسر سمیت 4 اہلکار زخمی‘ تعاقب کے نتیجہ میں 2دہشتگرد مارے گئے ‘ 3سہولت کارگرفتار‘ مختلف مقامات سے متعددافراد کوحراست میں لے لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پاکپتن کے انسپکٹرفداحسین اوردواہلکاروں کے ہمراہ رینج آفیسر اقبال جوئیہ نے گڑھ فتح میں ایک مزار کے قریب گرفتارملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کیلئے چھاپہ ماراتو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں انسپکٹرفداحسین موقع پرشہید ہوگئے اوررینج آفیسر اقبال جوئیہ اوردواہلکار شدیدزخمی ہوگئے جبکہ دہشتگرد فرارہوگئے ذرائع نے بتایاہے واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے ایلیٹ فورس ‘مقامی پولیس اوردیگر اداروں کی مدد سے دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھااور ہڑپہ کے قریب بڈھ بیلہ کے مقام پر دوبارہ دہشتگردوں سے مقابلہ ہواجہاں دونوں دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضہ سے جدیدہتھیار‘ دھماکہ خیزمواد اور گولیاں وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔ زخمی ہونے والے رینج آفیسر اوردواہلکاروں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک کھوجی بھی فائرنگ سے زخمی ہواہے دریں اثناء گذشتہ رات سی ٹی ڈی پولیس نے ساہیوال کے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!