تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کے پانچ ملزمان کوبری کردیا

ساہیوال(بیو رو رپورٹ )ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کے پانچ ملزمان کوبری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے عبدل ،عمر حیات ،محمد اشرف اور فیصل وغیرہ کو بری کر دیا ۔استغاثہ کے مطابق عبدل وغیرہ نے 5/63ایل میں محمد اشرف کو قتل کر دیا تھا اور وقوعہ کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ یوسف والا میں درج کیا گیا تھا مقتول کی بیوی گلشن بی بی نے استغاثہ میں مذکورہ ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button