تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: ہائی سٹریٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ہائی سٹریٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سے شہریوں میں خوف وہراس کی فضا ‘سرکاری گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو نے کے نتیجہ میں بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سٹریٹ پر ٹینکی چوک کے قریب پی ایچ اے ساہیوال کی گاڑی جا رہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکے سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا اور اڑتا ہوا ٹائر بیکری کے شیشوں سے جاٹکرا یا جس سے خوف وہراس کی فضا پیدا ہو گئی اور بیکری میں موجود شہری خوف کے عالم میں باہر کی طرف دوڑ پڑے ۔خوش قسمتی سے ٹائر کسی کے لگا نہیں جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بیکری کے شیشے ٹوٹنے سے ہزاروں روپے کا نقصان ہواہے ۔ٹائروں سے متعلق معلومات رکھنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ گاڑی کے ٹائر میں بہت زیادہ ہوا بھرنے کے باعث ٹائر برسٹ ہوا جو سرکاری اہلکار کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button