شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ساہیوال: حادثہ میں زخمی خاتون آپریشن کے لئے بے ہو شی کی دوائی زیادہ دینے سے جاں بحق

ساہیوال: حادثہ میں زخمی خاتون آپریشن کے لئے بے ہو شی کی دوائی زیادہ دینے سے جاں بحق

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)حادثہ میں زخمی خاتون آپریشن کے لئے بے ہو شی کی دوائی زیادہ دینے سے جاں بحق ،ورثاء کی اسپتال میں توڑ پھوڑ ،ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج ،مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ ،خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، ڈاکٹر۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی بشیر احمد کی بیوی ممتاز بی بی کی حادثہ میں ٹانگ ٹوٹ گئی جسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بشیر احمد اسے مشن اسپتال کے قریب آرتھو پیڈک ڈاکٹر منیر احمد کے پرا ئیویٹ ابراہیم کلینک پر ٹانگ کے آپریشن کے لئے لے آیا بشیر احمد کے مطابق میری بیوی کو آپریشن سے قبل زیادہ نشہ آوار ادویات دے کر ڈاکٹر نے ایک دوسرا آپریشن شروع کر دیا اسی دوران نشہ کی دوائی کی زیادتی سے میری بیوی کی موت واقعہ ہو گئی واقعہ کے بعد خاتون کے ورثاء بشیر احمد ،وسیم ،رمضان ،رفیق ،نوید و دیگر کی بڑی تعداد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کرتے ہو ئے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا اس دو ران پو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی ورثاء کا کہنا تھا کہ جب تک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار نہیں کیا جا تا لاش کو ڈاکٹر کے کلینک سے نہیں لے کر جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ پو لیس ڈاکٹر کو بے گناہ ثابت کر نے میں لگی ہو ئی ہے جبکہ ہمارے مریض کی موت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہو ئی ہے اس بارے ڈاکٹر منیر کا کہنا تھا کہ مریض کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:فرنٹ ڈیسک کے قیام نے رشوت خور پولیس اہلکاروں کے گھروں میں فاقے کروادیئے