تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : آرپی او ساہیوال کا تھانہ غلہ منڈی میں اچانک دورہ، ایس ایچ او معطل، 3 تھانیدار حوالات بند

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) آر پی او ساہیوال کا تھانہ غلہ منڈی میں اچانک دورہ ،ایس ایچ او معطل ،3تھانیدار حوالات میں بند ۔تفصیلات کے مطابق آر پی او ساہیوال طارق رستم چو ہان نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہو ئے تھانہ غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور ریکارڈ نا مکمل ،اختیارات کا ناجائز استعمال ،بدعنوانی اور کر پشن پر ایس ایچ او انسپکٹر میاں آصف علی وٹو کو معطل جبکہ سب انسپکٹر رانا محمد کاشف ، اے ایس آئی محمد اختر اور اے ایس آئی مہر وریام کو حوالات میں بند کروا کر مقدمہ درج کر نے کے احکامات جاری کئے آر پی او نے دو گھنٹے تک تھانہ میں رہ کر انسپکشن کی اور پو لیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کر پٹ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں کر پٹ اور کام چور افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے تھانوں میں اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ تھانہ کلچر میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال: مویشی چورناصر دلو گینگ گرفتار، ریکی کر کے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker