تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:جشن بہاراں کی تقریبات میں ناقص انتظامات ،شائقین کا احتجاج، کمشنر و وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )جشن بہاراں کی تقریبات میں ناقص انتظامات ،شائقین کا احتجاج ،کمشنر و وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق جشن بہارا ں کی تقریبات موسم بہار کی نوید مسرت ہے جو دیکھنے والوں کو طمانیت اور راحت دیتی ہے ،ایسی صحت افزاء سرگرمیاں زندہ معاشرے کی علامت ہیں لیکن شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں جشن بہاراں کی تقریبات میں ناقص انتظامات کی وجہ سے شائقین نے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ انتظامیہ نے نرسری سے ادھار پو دے لا کر رکھے ہیں پالتو جانور اور پر ندوں کو سرکاری ملکیت ظاہر کر کے دو کانداروں سے منگوا ئے گئے کھانے پینے کی اشیاء کے صرف 5اسٹال لگا ئے گئے جہاں پر مضر صحت اشیاء فروخت کے لئے رکھی گئیں بیٹھنے کے لئے کوئی انتظامات نہ کئے گئے حتیٰ کے پینے کا پانی تک بھی تقریب میں میسر نہ ہے اور لائٹنگ خاطر خواہ نہ ہو نے کی وجہ سے اندھیرا چھا یا ہوا ہے جبکہ تقریبات کی آرگنائزر اے سی کنول نظام بھٹو نے کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ کو اندھیرے میں رکھ کر دورہ کرواتے ہو ئے یہ باور کروایا کہ تمام انتظامات سرکاری خرچے پر کروائے جا رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے تقریبات میں لائے گئے جانور ،پر ندے شہریوں کے پالتو ہیں پو دے اور ناقص لائٹنگ سیاسی شخصیات کے کھا تے میں ڈال دی گئیں ہیں تقریبات کے ناقص انتظامات پر شائقین اور تقریبات کے شرکاء نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڈ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button