تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : پو لیس نے اغواء کے مقدمہ کے نامزد ملزم کو مبینہ بھاری رشوت کے عوض چھوڑدیا

ساہیوال (بیورو رپورٹ )پو لیس نے اغواء کے مقدمہ کے نامزد ملزم کو مبینہ بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا ،مدعی مقدمہ و دیگر شہریوں کا تھانہ کے باہر احتجاج ،آر پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کے باہر آئے ہو ئے اشفاق و دیگر شہریوں نے غلہ منڈی پو لیس کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے بتا یا کہ شہزادہ فہد کی نو سال قبل عابدہ پروین نامی لڑکی سے شادی ہوئی جس سے اس کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئے ۔ جس کے بعد شہزاد ہ فہد نے اپنی بیوی کی سگی بھانجی ندا اشفاق کو اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لیا تھا پو لیس نے نثار احمد کو گرفتار کر لیا اور 10دن حوالات میں رکھنے کے بعد مبینہ 50ہزار رو پے رشوت لے کر رہا کر دیا اور دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور لڑکی کو بھی برآمد نہ کیا انہوں نے مزید بتا یا کہ ایس ایچ او غلہ منڈی آصف وٹو نے اپنے ایک محلہ دار سرکاری افسر کے ذریعے سے پیسے لے کر ملزمان سے ساز باز ہو کر ان کی حمایت کر رہے ہیں انہوں نے آر پی او ساہیوال طارق رستم چوہان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button