تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: محکمہ ایکسائز کی طرف سے جعلی وغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف مہم جاری

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)محکمہ ایکسائز کی طرف سے جعلی وغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف مہم جاری ‘نمبر پلیٹوں کی مد میں رقم وصولی کے باوجود نمبر پلیٹس نہ ملنے پر شہری پریشان۔ نمبر پلیٹس ایکسائز دفتر میں گل سڑ رہی ہیں‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساہیوال کی طرف سے جعلی وغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف تیزی سے مہم جاری ہے لیکن ایکسائز دفتر کی طرف سے نمبر پلیٹس کی قیمت اور کوریئر فیس کی وصولی کے باوجود شہریوں کو نمبر پلیٹس نہ مل سکیں اور ایکسائز دفتر میں پڑی نمبر پلیٹس گل سڑ رہی ہیں جو مالکان تک نہیں پہنچائی گئیں جس کے باعث شہری اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر بازار سے تیار کی ہوئی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی طرف سے جاری مہم ان کی اپنی نااہلی اور غفلت چھپانے کے لئے ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ گاڑی مالکان کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے ان کے موبائل نمبروں پر رابطہ کرکے انہیں نمبر پلیٹس مہیا کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button