تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: پو لیس کانسٹیبلان کی بھرتی میں کر پشن کا انکشاف

ساہیوال ( بیورو رپورٹ)پو لیس کانسٹیبلان کی بھرتی میں کر پشن کا انکشاف، پاکپتن ڈی پی او آفس کے افسران وملازمین سے تفتیش جاری ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں195کانسٹیبلان کی بھرتی ہوئی اور بھرتی کا پراسس مکمل ہو نے کے بعد حتمی لسٹ بن گئی جسے ڈی پی او آفس پاکپتن کے عملہ اور پٹرولنگ پو لیس کے اے ایس آئی نے ملی بھگت سے مبینہ خفیہ طور پر لسٹ حاصل کر لی تھی اور کامیاب ہو نے والے امیدواروں کو جھانسہ دے کر بھرتی کروا نے کا کہہ کر رقم بٹورلی تھی جس پر آر پی او ساہیوال و بھرتی کمیٹی کے چئیر مین طارق رستم چو ہان نے ڈی پی او آفس پاکپتن کے تین ملازمین کو معطل کر کے ڈویژن لیول پر پو لیس افسران کی کمیٹی بنا دی ہے جو کہ ذمہ داروں کا تعین کر رہی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معطل پو لیس ملازمین سے حتمی بھرتی لسٹ میں شامل متعدد امیدواروں کے فون ریکارڈ سے رابطہ کے شواہد ملے ہیں جبکہ منظر عام پر آنے والی لسٹیں ہی آویزاں کردی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button