تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: بھانجے اور بھتیجے کی حادثے کی خبر سنتے ہی 33سالہ نوجوان صدمہ سے چل بسا

ساہیوال ( بیورورپورٹ) بھانجے اور بھتیجے کی حادثے کی خبر سنتے ہی 33سالہ نوجوان صدمہ سے چل بسا ‘شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 100/W-Mہڑپہ کے رہائشی 33سالہ گلزار مغل کی سالی کے دو بچوں کی شادی تقریب جاری تھی کہ گزشتہ رات گلزار مغل کا بھتیجا اور بھانجا نوید اور آصف دونوں موٹرسائیکل پر اپنے گھر کوٹ خادم علی شاہ جارہے تھے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب سڑک کے درمیان والے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں ۔ جب حادثہ کی خبر شادی تقریب میں گلزار مغل کو ملی تووہ صدمہ سے موقع پر ہی چل بسے اورشادی تقریب خوشی کی بجائے سوگ میں تبدیل ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : واپڈا کے سٹورکیپر کی ہائی کورٹ سے ضمانت خارج، ایف آئی نے گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker