تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : پٹرولنگ پولیس غریب اور عام عوام کے لئے وبال جان بن گئی

ساہیوال( بیو رو رپورٹ)پٹرولنگ پولیس 9/92ایل اور 6/95آر غریب اور عام عوام کے لئے وبال جان بن گئی سادہ وردیوں شرٹ ٹراؤزر میں ملبوس ہاتھوں میں گن لئے ملازمین چوک پاکپتن اور اولڈ ہڑپہ روڈ پر عوام کو لوٹنے لگے عوامی حلقوں میں خوف و ہراس کی لہر چیکنگ کے بہانے غریب اور شریف راہگیروں سے پٹرول کے پیسے اور موبائل بیلنس لینا معمول بن گیا پٹرولنگ پولیس کی گاڑی کہیں نظر نہیں آتی سادہ وردیوں میں ملبوس اہلکار بغیر نمبری موٹر سائیکل پر چوک پاکپتن سے نواں میل اور جہاز چوک سے 6/102آرتک ناکے لگائے کھڑے ہوتے ہیں اور چیکنگ کے نام پر عوام کو لوٹتے نظر آتے ہیں ساہیوال شہر کو آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو تلاشی کے بہانے روک کر کھلے عام جیب خرچ پٹول خرچ اور موبائل بیلنس مانگتے ہیں نہ دینے کی صورت میں موٹر سائیکل بند کر دیتے ہیں جس کے باعث عوام نہ صرف پریشان ہوتے ہیں بلکہ ان رشوت خور اہلکاروں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں حالانکہ پولیس کا فرض ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ساہیوال آر پی او ساہیوال اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے والے ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تا کہ شریف شہریوں کو ریلیف ملے اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker