تازہ ترینعلاقائی

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع ساہیوال سے تخریب کاروں اورسہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے محکمہ پولیس مسلسل مصروف عمل

ساہیوال (بیورورپورٹ ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع ساہیوال سے تخریب کاروں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے محکمہ پولیس مسلسل مصروف عمل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری،7 6 افراد گرفتارڈاکٹر محمد متین صمدانی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع ساہیوال سے تخریب کاروں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے محکمہ پولیس مسلسل مصروف عمل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری، 6 افراد گرفتارپچھلے 20 دنوں میں 135 کارروائیوں کے دوران چک ہزار 562 افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے چھ ہزار 495 کو کلیئر قرار دیا گیا جبکہ 67 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال سید باقر رضا نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی اب تک کی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 20 دنوں میں 127 آپریشنز کیے انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے بھی آٹھ آپریشنز کیے گئے اور 863 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم 858 افراد کو کلیئر قرار دیا گیا جبکہ پانچ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے آپریشنز کے دوران پانچ ہزار 699 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور پانچ ہزار 637 کو کلئیر قرار دیا گیا جبکہ 62 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے معاشرے کو تخریب کاروں، سہولت کاروں اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لیے پولیس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہے ڈی پی او نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک فرد کی موجودگی یا سرگرمی کے بارے میں فوری 15 یا مقامی پولیس سٹیشن کو اطلاع دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button