تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : ڈگری وارخاتون اورعدالتی تعمیل کنندہ پر 9افراد کا حملہ

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈگری وارخاتون اورعدالتی تعمیل کنندہ پر 9افراد نے حملہ کردیا۔سول کورٹ چیچہ وطنی کا تعمیل کنندہ محمد اویس عدالتی ڈگری وار شکیلہ بی بی کے ہمراہ گاؤں157/9-Lمیں وارنٹ کی تعمیل کرانے گیا جہاں کمال دین وغیرہ 9ملزمان انہیں اغوا کرکے ایک ڈیرے پرلے گئے ۔ملزمان نے شکیلہ بی بی کی عصمت دری کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورکارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا ۔تھانہ کمیر پولیس نے تعمیل کنندہ کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button