پاکستانتازہ ترین

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مبینہ بھارتی سرحد عبور کر نے والے دو سمگلروں کو 14روز جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مبینہ بھارتی سرحد عبور کر نے والے دو سمگلروں کو 14روز جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔سپیشل جج انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بھارتی بارڈر کراس کر کے پاکستان میں داخل ہو نے والے دو سمگلروں غلام احمد وٹو اور سید عامرشاہ کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور عدالت نے حکم دیا کہ دو نوں ملزموں کو 9جون کو عدالت میں پیش کیا جا ئے ۔2016کو فقیر یا سرحدی چوکی کے قریب تین سمگلربھارتی شراب اور دیگر سامان بھارتی پرفیوم وغیرہ سمگل کر کے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے کہ ستلج رینجر زونگ سے گو لیاں کے تبادلہ میں ایک سمگلر مظہرو ٹو مارا گیا تھا جبکہ غلام حمد وٹو اور عامر شاہ پکڑے گئے تھے اور پو لیس تھانہ منڈی احمد آباد نے رینجر ز کے ایک افسر محمد اقبال کی رپورٹ پر سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سمگلروں کی تفتیش کی اور جو ڈیشل ریمانڈ پر عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker