پاکستانتازہ ترین

ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، ڈائریکٹر انفار میشن ساہیوال ریجن اور ڈائریکٹر آرٹ کونسل معطل

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) قادر آباد کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سینئر صحافیوں کے لئے مناسب انتظامات نہ کر نے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ڈائریکٹر انفار میشن ساہیوال ریجن اور ڈائریکٹر آرٹ کونسل معطل ،انکوائری کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق 25مئی کو قادر آباد کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب ہو ئی تھی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 1320میں سے 660میگاواٹ بجلی پیدا کر نے کے منصوبے میں سے ایک حصے کا افتتاح کیا اس دوران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد اور لا ہور سے آئے ہو ئے سینئر اینکر پرسنز و صحافیوں کے لئے تقریب میں مناسب انتظامات نہ کئے گئے تھے جس کی شکایت سینئر اینکر پر سنز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کی تو انہوں نے نوٹس لیتے ہو ئے ڈائریکٹر انفار میشن ساہیوال ریجن ریاض الحق بھٹی اور ڈائریکٹر آرٹ کونسل ساہیوال چوہدری محمد عقیل اشفاق کو معطل کر نے کے احکامات جاری کر تے ہو ئے مذکورہ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  این اے 122 کا سیاسی دنگل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker