تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:ایک رات کی دولہن کی پر اسرار موت، شادیانے بجانے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

ساہیوال (بیورو رپورٹ /متین صمدانی سے) ایک رات کی دولہن کی پر اسرار موت، شادیانے بجانے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی دولہا پر غشی کے دورے ولیمہ کا کھانا پکا پکایا رہے گیا تفصیلات کے مطابق اسی چک کے مقبول احمد محنت کش کی شادی چک 367ای بی میں 22جولائی کو بارات بیاہ کر لائے اور سہاگ رات کو دولہن پر اسرار طور پر بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر مختلف ڈاکٹروں کے پاس لیجایا گیا جس کے بعد اسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔جب نسیم بی بی کی موت کی خبر ولیمہ کے وقت گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور شادیانے بجانے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی تاہم دولہن کی پر اسرار موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بغیرکفن اورغسل کے لاشیں دفنانے کی چیف آفیسربلدیہ کی نا اہلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker