تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال میں ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی، لاکھوں روپے لوٹ کرفرار

sahiwalساہیوال(مانیٹرنگ سیل)ساہیوال نواحی چک 163 کے قریب تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری زیور خان اور اس کے بھائی منور خان کوگولی مار کر زخمی کرنے کے بعد موٹر سائیکل دو موبائل اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ۔ دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال ساہیوال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چک 347 ای بی کے دونوں بھائی اپنی موٹر سائیکل نمبر 665پر شہر جارہے تھے کہ تین ڈاکوؤں نے روک لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا دوسری جانب احاطہ بیدیال ساہیوال کے اٹھارہ سالہ نوجوان عباس نے بڑے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم:میلا د مصطفی قرب الہیٰ کے حصول کا زریعہ ہے ، علامہ سید فاروق شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker