تازہ ترینعلاقائی

جائیداد کا تنازعہ‘ ساہیوال میں 2 سگے بھائی قتل کردئیے گئے

sahiwalساہیوال(نامہ نگار) محلہ نور پارک ساہیوال میں دو بھائیوں علی افضل اور سجاد افضل کو محمد اسلم نے سر میں ہاکی کے وار کرکے قتل کردیا‘ خالہ سے دوسری شادی پر تنازعہ ہوا تھا اور جائیداد پر قبضہ بھی کرلیا تھا۔ واقعہ کے محمد اسلم کی والدہ عرصہ بیس سال قبل فوت ہوچکی تھی جس کے بعد اس کی خالہ خدیجہ ملکہ نے اپنے خاوند سے طلاق لے لی اور محمد اسلم کو ہمراہ لے آئی‘ محمد افضل سے شادی کرلی اور محمد اسلم کی ماں کے حصے کی جائیداد پر قبضہ کرلیا اور محمد اسلم کو شادی کے بعد لاہور محنت مزدوری کیلئے بھیج دیا اور اس کے حصے کی جائیداد اپنے دو بیٹوں دسویں جماعت کے طالبعلم افضل اور نویں جماعت کے طالبعلم سجاد افضل کے نام کرادی جس کا ملزم محمد اسلم کو رنج پہنچا اور اسی رنجش کی بناء پر پیر کی رات ملزم اسلم لاہور سے ساہیوال آیا اور خالہ زاد بھائیوں کے کمرے میں ان کے ہمراہ سوگیا اور سر پر ہاکی کے وار کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور مقتولین کی ماں کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کیخلاف دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی لاہور روانہ کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کی سپیکر پنجاب اسمبلی کا منصب پرویز الہی کو سونپنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker