پاکستانتازہ ترین

ساہیوال : دودہ سہو ہڑپہ میں قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کرکے نہلا نے والے 3 جعلی پیر گرفتار

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) دودہ سہو ہڑپہ میں قبروں پر بے اولاد عورتوں کو برہنہ کر کے نہلا نے والے تین جعلی پیر گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق دربار بابا محمود لنگاہ پر تین پیروں نے اولاد کے لئے عورتوں کو برہنہ کر کے قبرستان کی قبروں پر نہلا نے کا سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کر رکھا تھا اور دور دراز اور ملک کے کو نے کونے سے اولاد کے خواہشمند بے اولاد خاندان یہاں پہنچ عورتوں کو لاتے اور اس عمل کو دہرا تے جس پر تھانہ مامو کانجن کے چک 556گ ب کے فرحت عمران نے رپورٹ کی کہ قبر ستان میں قبروں کی بے حرمتی کر تی ہے جس پر پو یس نے چھاپہ مارا تو رنگے ہاتھوں تین جعلی پیر وں بابا محمد رمضان ،پیر بابا غلام نبی اور پیر محمد فا روق کو گرفتار کر لیا اور تینوں جعلی پیر اس گھناؤنے دھندے میں مصروف پا ئے جبکہ تین افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پو لیس ہڑپہ نے جعلی پیروں اور ان کے ساتھوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker