تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:طالبہ کوسکول فیس نہ ملنےپرخودکوگولی مارکرزندگی کاخاتمہ کرلیا

sahiwalساہیوال(نامہ نگار)نجی سکول کی آٹھویں کی طالبہ نے والدین کے سکول کی فیس دینے سے انکارپرخودکوگولی مارکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔واقعات کے مطابق چک نمبر91/6Rکے طاہرکی بیٹی ارم طاہرپرائیویٹ سکول میں زیرتعلیم تھی سکول کی انتظامیہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے دوماہ کی فیس جمع کرنے کاکہاتوبچی کے باپ نے نصف چھٹیوں سے پہلے اورنصف چھٹیوں کے بعدجمع کرانے کیلئے کہااوربچی کوڈانٹاجس پربچی کوسکول سے ڈانٹ پڑی کہ فیس جمع کراؤجس پردل برداشتہ ہوکرارم طاہرنے اپنے باپ کے پستول سے خودکوسرمیں گولی مارکرزندگی کاخاتمہ کردیا،پولیس فریدٹاؤن نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورتفتیش شروع کردی ۔متوفیہ بچی کے ورثاء نے اس واقعہ کودبانے کی کوشش کی مگرہسپتال انتظامیہ نے معاملہ پولیس کے سپردکرکے معاملہ کوکھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل: زمین پر ناجائزقبضے کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker