تازہ ترینعلاقائی

ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال کا صدر عارف والا پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ساہیوال(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نے صدر عارف والا پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق جناح ٹاؤن کے رہائشی ڈاکٹر اقبال نے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل خاں کی عدالت میں درخواست گزاری تھی کہ میرے گھر اور کلینک میں ایس ایچ او جہانزیب وٹو تھانہ صدر عارف والا نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ یلغار کر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی عورتوں بچوں اور ملازمین پر تشدد کیا اوردوران تلاشی 42 ہزار روپے نقدی اڑھائی تولے طلائی زیورات بھی چوری کر کے لے گئے ۔ایڈیشنل سیشن کورٹ نے رپوٹ طلب کر کے عارف والا صدر پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!