تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون کی نہر لوئرباری دوآب کے قریب سے بوری بند نعش برآمد

ساہیوال( بیورو رپورٹ ) گیمبر نواحی گاؤں 52فائیو ایل میں چند ماہ قبل شادی کرکے گھر بسانے والی آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون(ش) کی نہر لوئر باری دوآب کے قریب سے بوری بند نعش برآمد ۔ شوہر منظر عام سے غائب ،بیوی کو قتل کرنے کا شبہ۔پولیس تھانہ یوسف والاساہیوال نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ۔متین صمدانی کے مطابق چند ماہ قبل باغ آزاد کشمیر کی رہائشی (ش) کو 52فائیو ایل کارہائشی رمضان ولد محمد علی بیاہ کر اپنے گھر لے آیا ۔ تھوڑے عرصہ کے بعد ہی میاں، بیوی کے درمیان گھریلو معاملات بگڑنے لگے۔چند روز قبل سے (ش) گھر سے غائب تھی جس پر تفتیش جاری ہی تھی کہ گزشتہ روز نہر لوئر باری دوآب سے بوری بند نعش ملی جو غائب ہونے والی(ش) کی نکلی ۔پولیس تھانہ یوسف والا ساہیوال نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیااور مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ رمضان حساس ادارے میں ملازم اور پہلے سے شادی شد ہ ہونے کے ساتھ پانچ بچوں کا باپ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!