تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: چیچہ وطنی ایم سی گرلزہائی سکول توجہ کا منتظر کلاس روم کی دیوار میں داراڑیں

ساہیوال( بیورو رپورٹ )چیچہ وطنی ایم سی گرلز ہائی سکول توجہ کا منتظر کلاس روم کی دیوار میں داراڑیں نظر آ رہی ہیں بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے گزشتہ دو سال سے ارباب اختیار کو تحریری طور پر عمارت کی خستہ حالی اور کمروں کی کمی کے حوالہ سے آگاہ کر چکی ہوں، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ہے ہیڈ مسٹریس محمد متین احمد صمدانی کی رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی ایم سی گرلز ہائی سکول توجہ کا منتظر کلاس روم کی دیوار میں داراڑیں نظر آ رہی ہیں گزشتہ دو سال سے ارباب اختیار کو تحریری طور پر عمارت کی خستہ حالی اور کمروں کی کمی کے حوالہ سے آگاہ کر چکی ہوں، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ہے ایک طرف پنجاب حکومت کی جانب سے دانش سکولز بنا کر تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں اور صوبہ بھر میں پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب مہم اپنے زوروں پر ہے۔دوسری جانب چیچہ وطنی شہر کے وسط میں واقع گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کی مخدوش عمارت کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول بلاک نمبر 15 میں واقع ہے۔ بہترین تدریسی عملہ کی دن رات محنت اور کاوش کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم طالبات کی تعداد میں دن بدن مسلسل اضافہ ہو رہا ہیہیڈ مسٹریس بتاتی ہیں کہ وہ مشکل حالات میں اپنے عملہ کے ساتھ مل کر فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں اور ہر سال ان کے سکول کا جماعت پنجم، ہشتم، نہم اور دہم کا نتیجہ دیگر تمام سرکاری اداروں سے بہتر اور نمایاں ہوتا ہے۔جس کی بدولت سکول میں طالبات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن عمارت ناکافی اور جگہ نہ ہونے کی بنا پر کئی بچیوں کو داخلے سے انکار کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے ارباب اختیار کو تحریری طور پر عمارت کی خستہ حالی اور کمروں کی کمی کے حوالہ سے آگاہ کر چکی ہیں تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی موسم کی شدت میں ہمیں برآمدوں میں پناہ لینا پڑتی ہے بارش اور آندھی آنے کی صورت میں ہماری پڑھائی متاثر ہوتی ہے جبکہ جن طالبات کو کلاسوں کی بجائے کھلی جگہ پر بیٹھ کر پڑھنا پڑتا ہے جگہ کی تنگی بعض لوگ عمارت کی خستہ حالی اور جگہ کی کمی کے پیش نظر کسی اور جگہ داخلہ کو ترجیح دے رہے ہیں شہر کے مختلف بلاکوں کے علاوہ گؤ شالہ، ہاوسنگ کالونی، الفتح ٹاؤن، بابو ٹاؤن کی رہائشی طالبات بھی ایم سی ہائی سکول میں داخل ہوتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع ناظم رائے حسن نواز خاں کے دور میں ضلع حکومت کے فنڈز سے کمرہ جات تعمیر کیے گئے تھیسکول میں ڈبل سٹوری عمارت اور سائنس لیبارٹری کی اشد ضرورت ہے تاکہ علاقہ کے عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں اور ادارہ کی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہو سکے سکول کے حوالے سے ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے بات نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button