تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریسکیو1122اوکاڑہ کو2015میں کُل 180809کالز موصول ہوئی جن میں 161449ڈسٹربنگ کالز تھیں

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ریسکیو1122 اوکاڑہ کو2015 میں کُل 180809 کالز موصول ہوئی جن میں 161449 ڈسٹربنگ کالز ، 2745 رونگ کالزاور731 فیک کالزبھی شامل تھیں ان میں صرف10678 ایمرجنسیز کا لزتھیں جن پر ریسپانس کر تے ہوئے 13875 افرا د کو ریسکیو کیاگیا جن میں3993روڈ ٹریفک حادثات،4917 میڈیکل، 33 ڈوبنے کے، 541 کرائم ، 8 عمارات منہدم ہونے کے ، 4 بم بلاسٹ (فرضی مشق )، 1032 متفرق اور 150 آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔یہ انکشاف ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے میڈیا کو ریسکیو1122 اوکاڑہ کی سالانہ کارکردگی سے متعلقہ تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2015 میں روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرہ افراد کی تعداد5686 ہے جن میں 62 افراد موقع پرجان بحق ہوگئے 4093 افرادشدید زخمی جبکہ 1531افراد معمولی نوعیت کے زخمی تھے او ریسکیو1122نے شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال پہنچایااسی طرح ریسکیو1122 اوکاڑہ نے150آگ لگنے کے واقعات پر ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 206.5Millionsکی پراپرٹی کو محفوظ کیا انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال دریائے ستلج میں فلڈ آپریشن کے دوران 446 سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاان تمام ایمرجنسیز پر اپنے ریسپانس ٹائم7 منٹ کو بھی برقرار رکھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 بریگیڈیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء کے سیفٹی مشن کا اعادہ کیا اورریسکیورز کوڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ 2016 میں اپنی پیشہ وارانہ صیلاحیتوں کو اور بہتر کریں تاکہ عوام کو ایک اچھی ایمرجنسی سروس ملتی رہے۔ اس کے علاوہ ظفراقبال نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال لازمی کریں کیونکہ روڈ ٹریفک حادثات میں جان بحق ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنا ہوتا ہے۔ ہیلمنٹ کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے گھر کے ہر فرد کو اپنا کردار نبھانا ہوگا کہ وہ اپنے گھر کے افراد کو ہیلمنٹ استعمال کرنے پر زور دیں اور ہر صورت میں موٹرسائیکل کی سواری کرتے ہوئے ہیلمنٹ کا استعمال کروایں*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:مختلف مقامات سے دو بہنوں سمیت تین لڑکیوں اوردو افراد اغواء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker