تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر افتخار امجد بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر افتخار امجد بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ناصر محمود اور رانا عبدالغفار، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشتیاق علی، جوائنٹ سیکرٹری نعیم زاہد، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز خالد، سنٹرل کونسلر ڈاکٹر اکبر علی بھٹہ، ڈاکٹر شاہ نواز ملک، پروونشل کونسلر ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر خوشنود انور اور ڈاکٹر خلیل الرحمان بھی بلا مقابلہ عہدیداران منتخب ہوگئے پی ایم اے اوکاڑہ کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر شمیم الحق نے ممبران کمیٹی ڈاکٹر خالد حیا ت بھٹی، ڈاکٹر حافظ لیاقت، ڈاکٹر عبدالعلیم آصف، ڈاکٹر شوکت علی نے انتخابی عمل کو سپروائز کیا نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی نو منتخب صدر ڈاکٹر افتخار امجد نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں دن رات محنت کررہے ہیں اور ایک صحت مند معاشرہ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اس کے باوجود حکومت کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہی ڈاکٹروں کے مسائل کے تدارک کیلئے بھرپور جدوجہد کروں گا ڈاکٹر عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں*

یہ بھی پڑھیں  عوام کنٹونمنٹ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں:شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker