تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اوکاڑہ کے نجی سکول میں پاپ سنگر رضوان افضل کی پرفارمنس

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ) رضوان افضل کی پرفارمنس کو اوکاڑہ بھر میں سراہا جانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ کے نجی سکول میں پاپ سنگر رضوان افضل کی پرفارمنس پر ہال میں موجود بچوں سے رہا نہ گیا اور ہال میں جھومنے لگے سکول میں بچوں کے لئے ،خصوصی سٹال بھی لگائے گئے تھے ،پروگرام کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ملی نغمہ ،فنی خاکے ،میجک شو کا انعقاد کیا گیا پرنسپل ڈاکٹر آصف رشید نے میڈیا کو بتایا کہ اوکاڑہ میں ایسا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ہمیں نظر نہیں آتا اگر اوکاڑہ میں ٹیلنٹ شو رکھا جائے تو بہت سے ایسے بچے اور بڑے اپناٹیلنٹ دیکھا سکتے ہیں جو پاکستان کو چاہیے مس زارہ اشرف نے کہا کہ اوکاڑہ کے پاپ سنگر نے سونگ سنایا کہ مزہ آگیا رضوان افضل کا سونگ پہلی بار سنا ہے اورایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کوئی بولی وڈ سونگ سن رہی ہوں پاپ سنگر کا انداز اور انرجی بھی کوچھ ایسی تھی کہ ہر کوئی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا اس موقعہ پر سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں ابرار حسین ،کوارڈینیٹر مس زارہ اشرف ،سائنس ٹیچر مس رابیہ طفیل ،انگلش ٹیچر سر وقاص ،سر عدنان اور مہمان ،نجف عباس ،ساجد علی ،فداہ حسین ،انوس روبن ،زیب علی ،عثمان علی عادل توصیف عدنان بھی موجود تھے حنان نے بچوں کے لئے خصوصی میجک شو کا بھی انعقاد کیاجس کو بچوں نے خوب سراہا اس سکو ل کے پروگرام کے مہمان خصوصی حاجی افتخار حسین اور سیکیورٹی انچارج محبوب رجب تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  عالمی دہشتگرد امریکہ دہشتگرداسلام نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker