شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / سیالکوٹ: اساتذہ معیار تعلیم کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئےکار لائیں۔ ڈی ای او سیالکوٹ

سیالکوٹ: اساتذہ معیار تعلیم کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئےکار لائیں۔ ڈی ای او سیالکوٹ

سیالکوٹ (بیوروچیف)ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سیالکوٹ محمد سجاد اسلم کاہلوں نے کہاہے کہ اساتذہ معیار تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات آج گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ اور گورنمنٹ جامع ہائی سکول سیالکوٹ میں ضلع بھر کے سرکاری ہائی /ہائر سیکنڈری سکول کے سربراہان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری سیالکوٹ چوہدری محمد افتخار ،پرنسپل گورنمنٹ جامع ہائی سکول محمد ارشد العزیز، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ ہاجرہ ثروت بانیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری محمد اسلم، صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن سیالکوٹ محمد سلیم بھٹی، صدر تحصیل ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن سیالکوٹ محمد رئیس میر، جنرل سیکرٹری نثار احمد میﺅ، زرینہ شاہد اور نیک عالم اختر بھی اس موقع پرموجود تھے۔ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد سجاد اسلم کاہلوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچے اور بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں اساتذہ کی کلاس رومز میں 100فیصدحاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ہر بچے کے سکول میں داخلہ کو یقینی بنائیں اور کسی بچے کو سکول میںداخلے سے نہ روکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اساتذہ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں کلاس روم اور پاتھ روم کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے بالخصو ص فرنیچر کی حالت زار کوسکول فنڈز سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں داخلے کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی جائے اوراس سلسلہ میںسرکاری سکولوں کے رزلٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تلقین کی کہ وہ کاہل اور کام چور ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دل میں لوگوں کا درد ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح ہم اپنے بچے کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں اسی طرح ہم اپنے ملک کے مستقبل کے معماروں کو بھی زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی قوم بغیر تعلیم کے ترقی کی منازل تہہ نہیں کرسکتی اور معیارتعلیم کہ کے فروغ کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ آگے بڑھ کر ان کا ساتھ دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ضلع سیالکوٹ کے تمام بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ نہ کردیں۔ اجلاس سے ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری سیالکوٹ چوہدری محمد افتخار،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ ہاجرہ ثروت بانیہ، نیک عالم اختر،صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن سیالکوٹ محمد سلیم بھٹی،نثار احمد میﺅ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:یجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب نے صوبے بھرمیںرابط مہم کاشیڈول جاری کردیا