علاقائی

سیالکوٹ:چھ کلومیٹر لمبی روڈ پر اسٹرئٹس لائٹس کے منصوبے کا افتتاح کیا

سیالکوٹ﴿بیوروچیف﴾پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب2کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ سے ڈرائی پورٹ ٹرسٹ چوک تاسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک چھ کلومیٹر لمبی روڈ پر اسٹرئٹس لائٹس کے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پراسپشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب و صوبائی وزیر محمد منشائ اللہ بٹ، چیئر مین سیالکوٹ ایئرپورٹ محمد حنیف خان، قائد ریاض الدین شیخ، سید مختار بخاری، علی بخاری، خاور انور خواجہ ، لالہ ظفر اقبال، شیخ نوید اقبال، محمد عباس اے ایس ایف اور دیگر موجودتھے خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ سیالکوٹ کے دوران اسٹریٹ لائٹس کے منصوبے کے منصوبے کا وعدہ کیا تھا جو آج پورہ کردیا گیا ہے۔ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے رہنماریاض الدین شیخ نے اس موقع پر کہا ہے اس ایئرپورٹ جیسے عظیم منصوبے کے تکمیل کے بعد سیالکوٹ اور مقامی آبادی میں خوشحالی جو دیکھنے میں آرہی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا اتحاد گروپ سیالکوٹ میں عوام کو خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker