تازہ ترینعلاقائی

کارڈیالوجی وارڈ کو جدید طرز پر بنایا جائے گا، خواجہ سلمان رفیق

سیالکوٹ ﴿بیوروچیف ﴾معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت و تعلیم خواجہ سلیمان رفیق نے کہاہے کہ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے تعاون سے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں چلائے جانے والے کارڈیالوجی وارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جامع منصوبہ بنایا جائے گااور اس وارڈ میں ماہر سٹاف تعینات کرنے کے علاوہ جدید مشینری بھی مہیا کی جائے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارکارڈیالوجی وارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے صدر نعیم انور قریشی و دیگر عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن﴿ر﴾ عارف ندیم، ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل، ایم ایس علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر ارشد شارق اور انچارج کارڈ یالوجی وارڈ ڈاکٹر طارق صہیب فاضلی بھی موجود تھے۔خواجہ سلیمان رفیق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سیکرٹری صحت پنجاب کے ہمراہ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں حکومت پنجاب اور ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے اشتراک سے ماڈل کارڈک سنٹرکے قیام کا جائزہ کر اس منصوبے کے بارے اپنی رپورٹ انہیں پیش کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے عہدیداران نے انہیں اس منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور سیالکوٹ میں ماڈل کارڈک سنٹر کے قیام میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ سیکرٹر ی صحت پنجاب کیپٹن﴿ر﴾ عارف ندیم نے اس موقع پر ڈی سی او سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ کارڈیالوجی وارڈ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ڈی او پلاننگ سیالکوٹ سے جامع رپورٹ تیار کروا کر انہیں بھجوائیں تاکہ اس منصوبے کیلئے ماہرسٹاف اورجدید مشینری کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جاسکیں۔ قبل ازیں ڈی سی او سیالکوٹ کے کمیٹی روم میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلیمان رفیق اور سیکرٹری صحت کی صدارت منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کارڈک سنٹر کے قیام اور خواجہ محمد صفدرمیڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین ،ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل ،صدر ایوان صنعت و تجارت نعیم انور قریشی، نائب صدر ظفر اقبال جعفری، حسن بھٹی ، شیخ اعجاز احمد جموں والا، چودھری یوسف ،کیپٹن﴿ر﴾ ڈاکٹر سرفراز بشیراور سید شبیر گیلانی کے علاوہ محکمہ صحت کے مقامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے نمائندوں نے بتایاکہ علامہ میموریل سیالکوٹ میں چلایا جانے والاکارڈیالوجی وارڈ میں امراض قلب کے علاج کیلئے بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے اوراس وارڈ میں لائے جانے والے مریضوں کوبروقت ابتدائی طبی امدادمہیا نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے ہر وقت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ موجود رہتا ہے ۔ اسلئے اس وارڈ کو بلا تاخیر اپ گریڈ کیا جائے اور سیالکوٹ میں ماڈل کارڈ ک سنٹر کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔سیکرٹری صحت نے انہیں یقین دلایاکہ وہ اس بارے میں مفصل رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔قبل ازیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب محمد یوسف نے بھی ڈی سی او سیالکوٹ کے کمیٹی روم میںایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے وفد سے ملاقات کی اور سیالکوٹ میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے ائرکنڈیشنڈبسوں کی سروس شروع کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ سیالکوٹ کے دوران سیالکوٹ کو50ائیر کنڈیشنڈ بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھااور اس منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب محمدیوسف، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین اور ڈی سی او زاہد سلیم گوندل نے ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے وفد نے یقین دلایا کہ وہ سیالکوٹ میں جدید بس سروس کے نظام کو کامیاب کیلئے حکومت پنجاب سے بھرپور تعاون کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  منشیات اور دہشت گردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker