شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / سٹی صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ میاں محمود حسین کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی۔

سٹی صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ میاں محمود حسین کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی۔

سیالکوٹ (ذیشان انصاری )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ کے سینئر رکن اور سٹی صدر پی ایم ایل این سیالکوٹ میاں محمود حسین کی نمازے جنازہ آج صبح11بجے ماڈل ٹاو¿ن سیالکوٹ کی گراو¿نڈ میں ادا کی گئی۔ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ نے کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر نیلسن عظیم،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد منشاءاللہ بٹ،شیخ عبدالوحید صندل، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ،لالہ ظفر، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپور،ڈائریکٹرپاکستان کارگو لیاقت علی شاہ، انور علی خان، ٹی ایم او سیالکوٹ عبدالحمید قاسم، ٹی او یف محمد افضل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سیالکوٹ ملک غلام عباس،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری سیف،خواجہ زکاءالدین، سابق تحصیل ناظم سیالکوٹ امتیازالدین ڈار، ملک عظمت اللہ، میاں محمدریاض، فہیم نواز اورمیاں سہیل احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے قبل معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد منشاءاللہ بٹ نے میاں محمود حسین کی میت پر قومی پرچم ڈالا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 10ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل کے ملزمان گرفتار نہ کر نے پر لواحقین کا ڈی ایس پی اافس کے باہر احتجاج