تازہ ترینفن فنکار

سب ایک ہوجائیں توپاکستان فلم انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑسکتی ہے‘صائمہ نور

saima noorلاہور(نمائندہ شوبز)فلم سٹار صائمہ نے کہا ہے کہ سب ایک ہو جائیں تو پاکستانی انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے لیکن اگر صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہو گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں کچھ نئی فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں گی۔ مجھے امید ہے کہ شائقین کا دوبارہ رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ پاکستانی انڈسٹری بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتی میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سب ایک ہو کر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کریں تو ہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں لیکن باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے جذبات پر حملے۔۔۔!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker