تازہ ترینعلاقائی

پاکستان زردای خاندان کے تجربات کیلئے نہیں بنایا گیا۔صائمہ شہزادی

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒ اور ہمارے باپ دادا نے پاکستان زردای خاندان کے شوق اقتداراور تجربات کیلئے نہیں بنایا تھا۔ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں ،ہم اس مملکت خداداداورآزادعدلیہ کوچنداقتدارپرست این آراوزدگان کے ہاتھوں بربادہوتا نہیں دیکھ سکتے۔صدرزرداری نے اپنے ولی عہد کوخوش کرنے کیلئے ڈی 8کانفرنس کے ثمرات پرپانی پھیردیا۔حکمرانوں کے اس قسم کے غیرسنجیدہ رویوں اورفیصلوں نے پاکستان کوکمزوراورتنہا کردیا۔ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کونظریہ پاکستان اورتاریخ پاکستان کی تعلیم نہیں دی گئی مگرانہیں پاکستان کاوزیراعظم بنانے کاخواب دیکھا جارہا ہے۔حکمران اقرباء پروری کیلئے اٹھارہ کروڑپاکستانیوں کے سیاسی شعوراوربنیادی حقوق بلڈوز کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈی 8کانفرنس میں انڈر19 بلاول زرداری سے تقریر کرائی گئی جبکہ دوسری طرف سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،موجودہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اوراپوزیشن لیڈرچودھری نثارعلی خان کواس اہم کانفرنس میں مدعوتک نہیں کیا گیا۔حکمرانوں کاقومی قیادت سے حسد اوراس کیخلاف سیاسی تعصب انہیں سیاسی طورپرلے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے شروع دن سے اپنی صلاحیتوں کومنفی مقاصد اوراہداف کیلئے استعمال کیا ورنہ بروقت اورسخت فیصلے اور قومی وسائل کادرست استعمال کرتے ہوئے توانائی سمیت متعدد قومی بحرانوں پرقابوپایا سکتاتھا۔حکمرانوں کی بدعوانی اورناتجربہ کاری نے قومی معیشت کوآئی سی یومیں پہنچادیا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بوائزڈگری کالج کے سابق پرنسپل کو تین مسلح افراداغوا کرکے کارمیں ڈال کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker