تازہ ترینعلاقائی

دنیا کاکوئی ملک ایڈسے نہیں چلتا،ہم ٹریڈکوفروغ دینگے۔صائمہ شہزادی

لاہور(پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنمااورسابق ٹکٹ ہولڈرصوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ دنیا کاکوئی ملک ایڈسے نہیں چلتا،مسلم لیگ (ن)ٹریڈکوفروغ دے گی ۔حکمرانوں کے ہاتھوں میں کشکول اورگلے میں غلامی کاطوق ہے ،یہ ڈرون حملے نہیں روک سکتے۔پاکستان کی داخلی خودمختاری اورسا لمیت کی حفاظت کیلئے عوام غیرتمندلیڈرمیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور بدعنوانی کے سدباب کیلئے ان کابھرپورساتھ دیں۔بھکاری حکمرانوں نے چندکوڑیوں کیلئے ایٹمی پاکستان کاوقارخاک میں ملادیا ۔مسلم لیگ (ن) اقتدارمیں آکر پاکستان کاوقاربحال کرے گی اورمعاشرے کاکوئی طبقہ جمہوریت کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ نااہل حکمران فیڈریشن کوکمزورکرنے کی سازشوں کامقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کامداواکیا جائے اس سے وفاق مضبوط ہوگااورقومی یکجہتی کی فضاکوتقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کودرپیش خطرات کے پیش نظر اقتدارکے ایوانوں میں فوری تبدیلی ناگزیر ہے ۔پاکستان کی باگ ڈورمحفوظ اورطاقتورہاتھوں میں نہیں ،عوام ملک بچانے کیلئے میاں نوازشریف کومینڈیٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میاں نوازشریف کے پائے کاکوئی لیڈر نہیں ہے جومنتشرعوام کومتحداورانہیں اقتدارمیں شریک کرے ۔جولوگ سیاست کی ابجدنہیں جانتے وہ قومی قیادت کوسیاست کے گرسکھانے چلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدرزرداری سے ایک نہیں ایک ہزارایک غلطیاں ہوئیں اوروہ مسلسل غلطیاں دہراتے چلے جارہے ہیں۔آئندہ انتخابات میں زرداری لیگ کے بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے اوران کے اہم امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ بند ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker