کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) علامہ ساجد میر نے کہا کہ راجہ رینٹل کے وزیراعظم بننے کے بعد اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس اب کوئی صاف ستھرا آدمی نہیں بچا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کی تبدیلی کے پس پشت مقصد بدعنوانی سے لوٹےہوئی رقم کو بچانا ہے۔
ایم پی اے ہوسٹل کوئٹہ میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رامیر جماعت اہلحدیث علامہ ساجد میر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی ذاتی اور گروہی مفادات کے لئے کرپشن کمپنی لمیٹڈ بن چکی ہے اور یہ عوامی مفاد کی بجائے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک میں آئینی وقانونی کردار ادا کررہی ہے اسٹیل مل، ریلوے، پی آئی اے، رینٹل پاور منصوبوں سمیت مختلف کیسز میں عوامی مفادات کو تحفظ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمران نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں پراپنا موقف واضح کریں اور مول تول کی بجائے نیٹو سپلائی پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور ملکی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ بلوچستان کے مسلے پر بات کرتے ہوئے انھو ں نے کہاکہ بلوچستان میں جب تک ٹارگٹ کلنگ،مسخ شدہ لاشوں ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا حالات بہت نہیں ہو نگے۔ ساجد میر نے کہا ہے کہ راجہ رینٹل کو ملک کا وزیراعظم بنانے کے بعد واضح ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اب کوئی صاف ستھرا آدمی نہیں بچا۔
You must be logged in to post a comment.