سکھر(نامہ نگار) سکھر ميں وفاقئ وزيرخورشيد شاہ نے مبينہ طور پر تھانيدار پرتشدد کيا، واقعے کي کوريج کرنے پر نجی چینل کے نمائندے اورکيمرہ مين سے بھي ہاتھاپائي کي جبکہ کيسٹ بھي چھين کر لے گئے۔ سکھر ائیر پورٹ تھانے کے ایس ایچ اوعنایت سومرو نے کہا کہ وفاقی وزیرخورشيد شاہ نے انہيں گریبان سے پکڑا تھپڑ مارے اور معطل کرنے کي دھمکي دي۔ نجی چینل کا کيمرہ مين واقعے کي کوريج کررہا تھا،وفاقي وزيراپني حرکت کي ويڈيو بنتے ديکھ کر بھڑ ک اٹھے۔ پہلے توکيمرہ مين اوررپورٹرکوبرابھلا کہا اوراس کے بعد زبردستي کيمرہ چھين ليا،وفاقي وزيرنے کيمرے سے ٹيپ نکالي اورصحافيوں کے احتجاج کے باوجود زبردستي اپنے ساتھ لے گئے۔ مذہبي امور کے وفاقي وزيرکي اس حرکت پر سکھر کے صحافیوں نے پريس کلب پر مظاہرہ کيا۔ صحافيوں نے نجی چینل کے نمائندے سے ہاتھ پائی کی مذمت کی جبکہ مطالبہ کيا کہ خورشيد شاہ کيسٹ واپس کريں۔
You must be logged in to post a comment.